اردو نیوز اپڈیٹس

سندھ حکومت نے یکم اگست سے ہی جشن آزادی منانے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سندھ حکومت نے یکم اگست سے ہی جشن آزادی منانے کا اعلان کردیا۔ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی ، یکم اگست سے جشن آزادی کے پروگرام شروع کریں گے، ہم اس سال شاندار جشن آزادی منائیں گے۔ صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بھارت کوشکست کےبعد پہلی 14 اگست ہے جو بھرپور جوش سے منائیں گے، یکم اگست سے ہی جشن آزادی منائی جائے گی ، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں بھرپور انداز سے آزادی کا جشن منائیں گی۔ قبل ازیں سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت یوم آزادی کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں یکم اگست سے ہی جشن آزادی منانے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ثقافتی شو، کھیلوں اور موسیقی کے پروگرامز بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معرکہ حق،یوم آزادی کے پروگرامز کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ اس حوالے سے ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ شرجیل میمن معرکہ حق ،یوم آزادی پروگرامز کمیٹی کےسربراہ ہوں گے ، پروگرامز کمیٹی میں وزیرکھیل، وزیر ثقافت، وزیر بلدیات ،میئرز بھی شامل ہیں، کمیٹی تقریبات کے انعقاد کیلئےاقدامات ترتیب دے کر وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی ، ہم اس سال شاندار جشن آزادی منائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ معرکہ حق اورجشن آزادی کے لئے تقریبات منعقد کریں گے ، ایسے پروگرام بھی ترتیب دیں گے جس سے مسلح افواج کوخراج تحسین پیش ہو، یکم اگست سے جشن آزادی کے پروگرام شروع کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، سعیدغنی ، محمد بخش مہر ،ذوالفقار شاہ ، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب،کمشنرکراچی حسن نقوی،ایڈیشنل آئی جی ودیگر حکام نے شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

9 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

9 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

9 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

9 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

9 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

9 hours ago