اردو نیوز اپڈیٹس

سنٹرل سلیکشن بورڈ کا زیر التواء اجلاس ،سینکڑوں وفاقی افسران کیلئے اچھی خبر آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترقی کے منتظر سینکڑوں وفاقی افسران کیلئے اچھی خبر آ گئی، وفاقی حکومت نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا زیر التواء اجلاس جلد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے آفس میمورنڈم کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ 19 سے گریڈ 20 اور گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقیوں کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ (سی ایس بی) کا اجلاس جلد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں اور کیڈر ایڈمنسٹریٹرز سے ترقی کے لیے اہل افسران کے پینلز طلب کر لیے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 5 اگست 2026 کو جاری کیے گئے “انتہائی فوری، خفیہ، سی ایس بی معاملہ” کے عنوان سے آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ تمام آکیوپیشنل گروپس، سروسز اور ایکس کیڈر سے تعلق رکھنے والے افسران کے ترقی کے کیسز پر غور کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد ہو گا۔ مراسلے کے مطابق متعلقہ وزارتیں اور محکمے مقررہ فارمیٹ میں گریڈ 20 اور گریڈ 21 میں ترقی کے لیے اہل افسران کے پینلز 10 اگست 2026 تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کریں تاکہ اجلاس کی کارروائی بروقت مکمل کی جا سکے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے مراسلہ اسلام آباد و راولپنڈی میں قائم تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں اور کیڈر ایڈمنسٹریٹرز کو بھجوایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ وفاقی سول افسران کی بی ایس 20 اور بی ایس 21 میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات مجاز اتھارٹی (وزیراعظم) کو حتمی منظوری کیلئے ارسال کرے گا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے افسران کی ترقیوں کے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کئے جائیں گے جبکہ ترقی پانے والے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے بھی کئے جائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ محمد…

1 hour ago

محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سے تربیت یافتہ اے ایس پیز کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سے تربیت حاصل کرنے…

1 hour ago

مریم نواز نے پانی کی بوتلوں پر چارجز لگانے کی تجویز مسترد کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صاف پینے کے پانی کی بوتلوں…

1 hour ago

ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل…

1 hour ago

ردالفتنہ-3 بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے مزید 12 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں…

1 hour ago

امریکا ایران سے نمٹنے کیلئے ہر ہتھیار استعمال کرے گا نائب صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا…

1 hour ago