اردو نیوز اپڈیٹس

مریم نواز نے پانی کی بوتلوں پر چارجز لگانے کی تجویز مسترد کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صاف پینے کے پانی کی بوتلوں پر چارجز عائد کرنے کی ابتدائی تجویز مسترد کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز تک صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کے خصوصی اجلاس میں چار اضلاع میں جاری کلین ڈرنکنگ واٹر پائلٹ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے منصوبے کی روزانہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے بہاولپور، رحیم یار خان اور خوشاب کے ڈپٹی کمشنرز کو عوامی فیڈبیک حاصل کرنے اور پانی کی روزانہ ضروریات کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 864 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر جاری ہے جبکہ مزید 1,913 پلانٹس پر جلد کام شروع کیا جائے گا، پائلٹ منصوبے کے تحت چار اضلاع میں 19 لیٹر کی 10 ہزار بوتلیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے 1,886 منصوبے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔اجلاس میں صوبے بھر میں 670 بوٹلنگ پلانٹس کے قیام اور 4,020 ڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کرنے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا، منصوبے کے تحت 335 پلانٹس پر روزانہ 5 ہزار لیٹر جبکہ مزید 335 پلانٹس پر روزانہ 10 ہزار لیٹر صاف پانی تیار کیا جا سکے گا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر پینے کا صاف پانی پہنچانا میرا عزم ہے، پینے کا صاف پانی پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے، جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہیں، وہاں ہر صورت بوتلوں میں بند پانی پہنچائیں گے، عوام بالخصوص خواتین اور بزرگوں کو سر پر پانی لے جاتے دیکھ کر ناقابل بیان تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹس کا مکمل طو رپر فنکشنل نہ ہونا افسوسناک اور تکلیف دے امر ہے، دوردراز علاقوں میں پانی کی خاطر تپتی دھوپ اور کٹھن راستوں کی صعوبتیں برداشت کرنے کا وقت ختم ہوا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مختصر مدت میں کلین ڈرنکنگ واٹر گھر گھر تک فراہمی ممکن بنا دی گئی، کلین ڈرنکنگ بوٹلڈ واٹر پراجیکٹ کے تحت روزانہ لاکھوں لیٹر پانی عزت و احترام کے ساتھ دہلیز تک پہنچایا جارہا ہے، کلین ڈرنکنگ واٹر محض سہولت نہیں بلکہ عوام کی صحت، سکون اور وقار کی پختہ ضمانت ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

9 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

9 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

9 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

9 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

9 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

9 hours ago