اردو نیوز اپڈیٹس

سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین کھڑی بس سے جا ٹکرائی حادثے میں کم از کم 17 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبر پختونخوا میں عید سے پہلے گھروں کو جانے والے مسافروں کا سفر دردناک سانحے میں تبدیل ہوگیا .جہاں سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین کھڑی بس سے جا ٹکرائی حادثے میں کم از کم 17 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اسماعیلہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب سوات سے پشاور جانے والی مسافر بس فنی خرابی کے باعث سڑک کنارے کھڑی تھی۔ بس میں سوار افراد گاڑی سے اتر کر قریب موجود تھے کہ راولپنڈی سے دیر جانے والی ایک وین بے قابو ہو کر پہلے لوگوں پر چڑھ دوڑی اور پھر بس کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔حادثے کے فوری بعد علاقے میں چیخ و پکار مچ گئی جبکہ امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق حادثے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ وین ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری قرار دی جا رہی ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ وین سڑک کنارے کھڑی بس کو بروقت نہ دیکھ سکی اور پوری رفتار سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے بعد ایکسپریس وے پر ٹریفک بھی شدید متاثر رہی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

15 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

15 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

15 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

15 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

15 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

15 hours ago