اردو نیوز اپڈیٹس

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چند دن کے وقفے سے آج پھر بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چند دن کے وقفے سے آج پھر بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 126 ڈالر 27سینٹس کی بڑی کمی سے 4ہزار 200ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 12627روپے کی کمی ہوئی. جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 42ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 11364روپے گھٹ کر 3لاکھ 78 ہزار 170روپے کی سطح پر آگئی ہے۔سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 385 روپے کی کمی سے 6ہزار 929 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 352روپے کی کمی سے 5ہزار 893روپے کی سطح پر آگئی۔واضح رہے کہ 6 جون ہفتے کے روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونا 124 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 12489 روپے فی تولہ سستا ہوا تھا. جس کے بعد رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن (پیر کے روز) بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30.94 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 3094 روپے کم ہو ئی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

17 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

17 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

17 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

17 hours ago