اردو نیوز اپڈیٹس

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھاری بھرکم اضافہ ہوا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھاری بھرکم اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 41 ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 200روپے کا اضافہ ہوا .جس کے نتیجے میں سونے کی نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی۔پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 459روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 78 ہزار 31روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 22 قیراط کا حامل سونا بھی مہنگا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 588روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 46 ہزار 541روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چاندی کی قیمت میں 319روپے کا اضافہ ہوا .جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 6ہزار764روپے فی تولہ ہوگئی۔بین الاقوامی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سونے کی فی اونس قیمت 122ڈالرز کے اضافے کے بعد 4 ہزار 185ڈالرز فی اونس جبکہ چاندی کی 3اعشاریہ 19ڈالرز کے اضافے سے 62اعشاریہ 85ڈالرز ہوگئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

13 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

13 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

13 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

13 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

13 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

13 hours ago