اردو نیوز اپڈیٹس

مالی سال 2022 سے تاحال بیرونی قرض نہیں بڑھا گورنر اسٹیٹ بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہےکہ مالی سال 2022 سے تاحال بیرونی قرض نہیں بڑھا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 26-2025 کے 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہے، بارہویں مہینے کے اعداد جمع ہورہے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ صفر سے ایک فیصد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 5ا رب ڈالر بڑھ کر18.4 ارب ڈالر ہیں جب کہ 5 ارب ڈالر کے اپنے واجبات بھی کم کیے ہیں، 4 سال میں بیرونی قرض وہیں ہے جہاں تھا، 15 دن کی امپورٹ کےریزرو آج ضرورت سے کئی 100 فیصد زائد ہیں، ہماری ریٹنگ ان وجوہات سے بہتر ہوگی۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ 2015 سے 2022 تک ملک کا قرض 6 ارب ڈالر سالانہ بڑھ رہا تھا، مالی سال 2022 سے تاحال بیرونی قرض نہیں بڑھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال کی ورکرز ترسیلات پچھلےمالی سال سے بہتر ہوں گی، مالی سال 2026 میں ورکرز ترسیلات 41.5 ارب ڈالر سے زیادہ ہونگے جبک ہ ایکسپورٹس بڑھنے تک ترسیلات پر انحصار رہے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

14 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

14 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

14 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

14 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

14 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

14 hours ago