اردو نیوز اپڈیٹس

سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں، جسٹس عامر فاروق کیس نہیں سن سکتے، عدالت نے سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی تاہم دوران سماعت سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ اختلافات کے باعث ٹوٹ گیا۔جسٹس امین الدین نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں، اس لیے وہ کیس نہیں سن سکتے، آئینی بینچ دوبارہ تشکیل دینا پڑے گا۔کمپنی وکلا نے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ فروغ نسیم صاحب عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہوگا لیکن جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو کیس چلانے دیں، کم ازکم کیس چلنا تو شروع ہو، سیکشن 4 بی اور 4 سی پر عدالتوں فیصلوں کی الگ الگ پیپرز بک تیار کرلیں۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فریقین کو وکلا کی خدمات حاصل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی(آج) منگل تک کے لیے ملتوی کردی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات…

17 hours ago

خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

17 hours ago

سعودی عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہےترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت اور ریاض…

17 hours ago

وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی اعظم تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں…

17 hours ago

روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش

پاکستان نیوز پوائنٹ روس نے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے…

17 hours ago

یوٹن کا اعلان کریمیا پل پر حملہ یوکرین کے لیے جنگ بندی کے دروازے بند

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کریمیا پل…

17 hours ago