اردو نیوز اپڈیٹس

سڑک پر جلسہ ہوگا تو ایکشن لیں گے وزیر داخلہ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہر کی کسی سڑک پر جلسہ ہوا تو حکومتِ سندھ سخت ایکشن لے گی۔ ضیا لنجار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ شاید کراچی کے عوام نہیں ہیں اس لیے وہ میدان کے بجائے روڈ پر جلسہ کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا اجازت ملنے کے باوجود جلسہ گاہ چھوڑ کر ‘روڈ شو’ کرنے کا اصرار بہانے بازی ہے، گراؤنڈ سے باہر جلسے کی اجازت نہیں ملے گی،کسی بھی سڑک پرجلسہ ہوگا توحکومتِ سندھ سخت ایکشن لےگی، سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو جہاں جلسےکی اجازت دی وہیں جلسہ کرے۔وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ حکومت کی رٹ کوچیلنج کرنےکی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔ضیا لنجار کا مزید کہنا تھا کہ ٹکراؤ کی صورت میں نتائج بھگتنا ہوں گے اور قانون کی خلاف ورزی پر جلسے کا اجازت نامہ بھی منسوخ ہوگا۔واضح رہے کہ کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دے دی لیکن پھر بھی پی ٹی آئی نے مزار قائد کے گیٹ پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

14 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

14 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

14 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

14 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

14 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

14 hours ago