اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کا دو ٹوک پیغام حملہ ہوا تو اسرائیلی اور امریکی اڈے محفوظ نہیں رہیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
تہران میں جاری احتجاج، انٹرنیٹ بندش اور ممکنہ امریکی مداخلت کے سائے میں ایران نے سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔بدلتی صورتحال کے پیش نظر ایرانی پارلیمنٹ کا ہنگامی اور غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی سلامتی اور کسی بھی بیرونی حملے کی صورت میں جوابی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے واضح اور جارحانہ انداز میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی عسکری قدم اٹھایا تو خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔ان کے مطابق جواب صرف ایران کی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ضرورت پڑنے پر اسرائیلی ٹھکانوں اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔محمد باقر کا کہنا تھا کہ ایران میں حالیہ بدامنی محض اندرونی معاملہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کی منصوبہ بندی کارفرما ہے، جس کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ امریکی کارروائی کے خدشے کے باعث اسرائیل کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، جبکہ دفاعی اداروں نے کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔سفارتی محاذ پر بھی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عمانی وزیر خارجہ ابو سعیدی نے تہران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان،وزیر خارجہ عباس عراقچی، رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی کشیدہ صورتحال، امن و امان اور ممکنہ بحران پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ادھر نیٹ بلاکس کی رپورٹ نے بھی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے مطابق ایران بھر میں انٹرنیٹ سروس 60 گھنٹوں سے زائد عرصے سےمعطل ہے۔اس بندش نے مظاہرین کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی ایک دوسرے سے کاٹ دیا ہے، جبکہ معلومات تک رسائی تقریباً ناممکن ہو چکی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…

12 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…

12 hours ago

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…

12 hours ago

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…

12 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…

12 hours ago

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…

12 hours ago