پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں آپریشن کرکے 11دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کو بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کو دہشتگردوں نے خاران میں سڑک بلاک کرکے ٹریفک معطل کرنےکی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا گھیراؤ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ 7 ستمبر کو واشک کے علاقے میں بھی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں آپریشن کے دوران افواج نے دہشتگردوں کی پناہ گاہ کو مؤثر انداز میں تباہ کردیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 2.9 ٹن دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا جو دیسی ساختہ بم بنانے میں استعمال کیا جا رہا تھا
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر زور دیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی 2026-31 کی اصولی منظوری دیدی۔ذرائع…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن سے سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب اسمبلی میں قرارداد کا نوٹس رکن پنجاب اسمبلی میاں اعجاز شفیع…
پاکستان نیوز پوائنٹ روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان منگل کو ایک گھنٹے تک…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کو غیر قانونی قرار…