اردو نیوز اپڈیٹس

سکیورٹی فورسز کا بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن 2 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں دوران آپریشن بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 اپریل 2026 کو سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک خوارج میں رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبار شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارجی رنگ لیڈر وحید اللہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا اور متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا، جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادت شامل ہے، وہ 21 فروری 2026 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کا بھی مرکزی سہولت کار تھا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ آپریشن اس گھناؤنے جرم کا بدلہ ہے اور مرکزی ملزم کو انجام تک پہنچایا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں مزید کسی بھی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارجی عنصر کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ’عزمِ استحکام‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

17 hours ago

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…

17 hours ago

پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…

17 hours ago

پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں ہمت ہے تو آؤ اور کرو لانگ مارچ عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…

17 hours ago

جنرل اسمبلی درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہال خالی ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…

17 hours ago

امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…

17 hours ago