اردو نیوز اپڈیٹس

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔فتنہ الہندوستان کے جہنم واصل دہشت گردوں کےقبضے سے بڑی مقدارمیں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ادھر صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے قافلے اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں مؤثر کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے دستوں کی قیادت فرنٹ سے کرنے والے دو بہادر افسران اور 4 جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں 23 سالہ کیپٹن ابوزر فاروق، ساکن ضلع گوجرانوالہ، اور 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر، ساکن ضلع چکوال، شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں افسران نے اپنے چار جوانوں کے ہمراہ بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

37 minutes ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

38 minutes ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

42 minutes ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

46 minutes ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

49 minutes ago

عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ یو اے ای سے گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات اور سویڈن کی مشترکہ کارروائی میں عالمی منی لانڈرنگ…

58 minutes ago