پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا۔وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو اور ٹل کے علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں فضائی کارروائی بھی کی۔وزارت اطلاعات نے بتایا کہ 20 ستمبر کو کوہاٹ اور ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 9 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے. ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنتہ الخوارج سے تھا۔بیان میں بتایا گیا کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں 28 دہشت گرد ہلاک ہو گئے. کارروائی میں 3 دہش تگرد اہداف مکمل طور پر تباہ کیے گئے۔ تباہ کیے گئے اہداف میں خودکش بمباروں کا تربیتی مرکز بھی شامل تھا۔وزارت اطلاعات نے بتایا کہ کارروائی میں کسی قسم کے کولیٹرل ڈیمیج سے بچنے کو یقینی بنایا گیا، دہشت گرد مراکز اور ٹھکانوں میں ذخیرہ کیا گیا بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے کوشاں رہا ہے. پاکستانی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ افغانستان کا مسلسل دہشتگردی کا مرکز بنے رہنا باعث تشویش ہے، پاکستان کو دہشت گردی کا خطرہ افغانستان سے لاحق ہے۔وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا انسدادِ دہشتگردی آپریشن غضب لِلحق مکمل رفتار سے جاری رہے گا،عزمِ استحکام کے وژن کے تحت غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کا ملک سے خاتمہ کیا جائے گادھر افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان پر افغان صوبوں کنڑ اور پکتیکا کے شہری علاقوں میں گولہ باری کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں 3 شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ایکس پر جاری ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ کنڑ میں ایک خاتون اور دو مرد جاں بحق ہوئے، جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ذبیح اللہ مجاہد نے مبینہ حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے دھمکی دی کہ افغانستان اس کے جواب میں مناسب جوابی کارروائی کرے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات اور سویڈن کی مشترکہ کارروائی میں عالمی منی لانڈرنگ…