اردو نیوز اپڈیٹس

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 7 دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے،پنجگور کے علاقے فتح علی میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک کیے، کچھی کے علاقےدھاڈرمیں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ،2 دہشتگرد مارے گئے۔ تفصلات کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف بھر پورکارروائیاں جاری ہیں ، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے7دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگورکے علاقے فتح علی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5دہشت گرد ہلاک کردیئے،کارروائی کے دوران ہلاک فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی کے علاقےدھاڈرمیں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد جہنم واصل کر دئیے،خفیہ اطلاعات پر کچھی میں کی گئی مؤثر کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔سکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے اورامن وامان کے قیام کیلئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 6 جوان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے

Faisal Bukhari

Recent Posts

دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے صدر وزیر اعظم و دیگر کا اظہار مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک کی اعلیٰ قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے خیبر…

3 hours ago

سعودی عرب کا دفاع کرنےکیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…

3 hours ago

دستاویزات تصدیق کی فیس سرکاری اکاؤنٹ میں جاتی ہے کوئی نقد وصول نہیں کرتا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے کاغذات کی تصدیق کے نظام میں مبینہ بےضابطگیوں سے…

3 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر پرانی پولیس لائنز…

3 hours ago

یمن سعودی اتحادی یمنی فورسز کی حوثیوں کے خلاف کارروائی 30 حوثی جنگجو ہلاک 60 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمنی فضائی حدود میں سعودی عرب کو نمایاں برتری حاصل،سعودی قیادت میں…

3 hours ago

ایران میں امریکی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں اقوام متحدہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے آزاد تحقیقاتی ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے معقول…

3 hours ago