اردو نیوز اپڈیٹس

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ترقیاتی فنڈز روک دیے۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان تعلقات گزشتہ کچھ عرصے سے کشیدہ ہیں، جبکہ علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فون نمبر بھی بلاک کر رکھا ہے۔قومی اسمبلی کے رکن فیصل امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے فنڈز روکے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی آخری ریلیز، جس کی مجموعی مالیت 43 ارب روپے تھی، میں ڈی آئی خان کو صرف 8 کروڑ روپے دیے گئے۔فیصل امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں 50 سے 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کام مکمل ہو چکا ہے، جس کی رقم واجبات کی صورت میں موجود ہے، تاہم مالی سال 27-2026 کے لیے ان منصوبوں کو صفر بجٹ مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے ایس ڈی آئی، ڈی آئی خان کے لیے بھی رواں مالی سال کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا اور اس منصوبے کی بجٹ تخصیص صفر ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

53 minutes ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

55 minutes ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

59 minutes ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

1 hour ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

1 hour ago

ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی شرائط کو پورا کرنا ہوگا عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو…

1 hour ago