پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے رواں ماہ پاکستان آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مشن کی ملک آمد کی تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوئی اس لیے ہو سکتا ہےکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ورچوئل ہوں۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے فی الحال پاکستان کے تمام اہداف پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف کے اطمینان کی بڑی وجہ پاکستان کی طرف سے بانڈز جاری کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کا بڑھتا ہوا گردشی قرضہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہو سکتا ہے، مذاکرات کے دوران گردشی قرض پرپاکستان کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے سرکاری اخراجات میں کمی کی شرط عائد کر رکھی ہے، وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جس کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جون 2026 تک حاصل کیے گئے اہداف پر مذاکرات ہوں گے جبکہ رواں مالی سال کیلئے آئی ایم ایف نئے اہداف اور شرائط بھی بتائے گا
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو…