اردو نیوز اپڈیٹس

سہیل آفریدی نے افغان حکومت کا ترجمان بن کے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی وزیر اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے افغان حکومت کا ترجمان بن کے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ایک بیان پر وزیر اطلاعات نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں جھوٹا اور منافق قرار دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ نے لکھا کہ ‏وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج افغانستان کے ترجمان کے طور پر بات کر رہے تھے جو انتہائی قابل مذمت ہے اور شرمناک ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پوری دنیا نے افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ثبوت دیکھے ہیں جبکہ افغان سر زمین سے دہشت گردی کی کاروائیوں کے لیے استعمال ہونے کے نا قابل تردید شواہد بھی سامنے آچکے ہیں۔وزیر اطلاعات نے لکھا کہ سہیل آفریدی نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی، پاکستانی قوم نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں. تحریک انتشار والے جب بھی منہ کھولتے ہیں. دہشت گردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھاکہ پاکستان کی ترقی فتنہ الخوارج کو قابل قبول نہیں، اسی لیے پاکستان کو نشانہ بنایا جاتا ہے.وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

9 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

9 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

9 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

9 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

9 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

9 hours ago