اردو نیوز اپڈیٹس

سہ فریقی ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاز ہوگا وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے لائن سے تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو گا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کے شپنگ سیکٹر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
شہباز شریف نے ہدایت دی کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شعبے میں شفافیت اور استعداد میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور وسطی ایشیاء سے تجارتی سامان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں منتقل ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ریلوے اور شپنگ سیکٹر کی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے اور پاکستانی شپنگ لائنز کے ذریعے سامان کی ترسیل سے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمانے کا یہ نادر موقع ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ فریٹ کی مد میں خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت کیلئے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کے اقدامات کئے جائیں۔ شہباز شریف نے وزارت سمندری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو ہدایت کی کہ شعبے کی از سر نو اصلاحات اور پائیدار بزنس ماڈل پیش کیا جائے تاکہ شپنگ سیکٹر قومی معیشت میں فعال کردار ادا کر سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

4 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

4 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

4 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

4 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

4 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

4 hours ago