اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کی بحالی کیلئے عدالت سے اہم استدعا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کمپنی بند نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بزنس پلان جمع کروانے کی یقین دہانی کروادی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں کمپنی ملازمین کی جانب سے علی نواز کھرل، سعد خان اور دیگر شریک ہوئے۔ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کمپنی کی بندش سے ملازمین کے روزگار کو خطرہ ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ اسے دوبارہ فعال کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے عدالت سے کمپنی بند نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ کمپنی کی بحالی کے لیے بزنس پلان تیار کیا جا رہا ہے، جو جلد عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی اور ہدایت دی کہ کمپنی کو فعال کرنے کا ٹھوس پلان عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے اکاؤنٹنٹ کو بھی شامل کیا تاکہ وہ پیش کیے جانے والے بزنس پلان کا جائزہ لے سکے۔ عطاء تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ کمپنی کے 70 فیصد شیئرز پی ٹی وی کے پاس ہیں اور کچھ فنڈز بھی منتقل کیے جا چکے ہیں، جن سے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں ادا کی جا سکتی ہیں۔ عدالت نے تنخواہوں کی ادائیگی اور بزنس پلان جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

5 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

5 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

5 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

5 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

5 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

6 hours ago