اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں ہڑتال تاجر برادری میں تقسیم لاہور کراچی کی اہم مارکیٹیں بند

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایف بی آر کو دیے گئے وسیع اختیارات کے خلاف لاہور اور کراچی چیمبر کی کال پر آج ملک بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے تاہم تاجر برادری میں اس فیصلے پر مکمل اتفاق نظر نہیں آیا جس کے باعث کئی بڑے شہروں کی مارکیٹیں کھلی رہنے کا بھی امکان ہے کراچی میں حکومت اور کراچی چیمبر کے درمیان ڈیڈ لاک بدستور قائم ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے تاجر برادری کو کسی قسم کی تحریری یقین دہانی فراہم نہیں کی گئی یہی وجہ ہے کہ جوڑیا بازار فروٹ اینڈ سبزی منڈی صرافہ بازار لائٹ ہاؤس اور الیکٹرانک مارکیٹ سمیت شہر کے کئی اہم کاروباری علاقے مکمل طور پر بند ہیں دوسری جانب کراچی چیمبر اور فیڈریشن چیمبر کے درمیان بھی ہڑتال کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں صدر فیڈریشن چیمبر عاطف اکرام شیخ نے اعلان کیا تھا کہ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال منسوخ کر دی گئی ہے اس بیان کے بعد تاجر برادری دو واضح گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے لاہور میں بھی انجمن تاجران اور مختلف کاروباری تنظیموں کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے مرکزی غلہ منڈی اکبری منڈی بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ لوہا مارکیٹ شاہ عالم مارکیٹ لوہاری مارکیٹ برانڈرتھ روڈ اور اردگرد کی مارکیٹیں بند کر دی گئی ہیں پاکستان اسٹیل ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور پیپر مارکیٹ گنپت روڈ کی جانب سے بھی مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی جبکہ مال روڈ پر ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی تاہم شہر کی بڑی ریٹیل مارکیٹیں اور برانڈ آؤٹ لیٹس معمول کے مطابق کھلی رہیں گی لیکن زیادہ تر ہول سیل مارکیٹوں کے بند رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ادھر فیصل آباد چیمبر نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پورے ملک کی تاجر برادری اس معاملے پر یکساں موقف نہیں رکھتی تاجر تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر کے اختیارات کو محدود کیا جائے اور کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے اگر تحریری طور پر یقین دہانی نہ کروائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

3 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

3 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

3 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

3 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

3 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

3 hours ago