پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب میں شدید بارشوں اور دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیدا ہونے والے مسائل اور اب تک کے اقدامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیئرمین این۔ ڈی۔ ایم۔ اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور متاثرہ علاقوں میں پیشگی انخلاء، محفوظ مقام پر منتقلی اور امدادی سامان کی ترسیل پر بریفنگ دی۔ چیئرمین این ۔ڈی ۔ایم۔ اے نے اجلاس میں بتایا کہ ریسکیو1122، سول ڈیفنس، رینجرز، پی ڈی ایم اے اور تمام دیگر متعلقہ ادارے پوری مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے کچھ علاقوں میں سلابی صورتحال کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے پیشگی انخلاء کے لیے آرمی کے جوانوں اور پولیس کی خدمات کو حاصل کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…