پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس سیلاب میں شہر کا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، کرپشن کی حد ہوگئی ہے، سیلاب میں تمام سڑکیں بہہ گئی ہیں، کوئی پوچھنے والا ہے ایس ڈی او ایکس ای این کو یا ٹھیکدار کو؟ سیالکوٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ اس سیلاب میں شہر کا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے۔ اس وقت جو بربادی ہوئی ہے، اس کے مختلف پہلو ہیں، جموں سے جتنے نالے نکلتے ہیں سیالکوٹ شہر اس پر آباد ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں سے پانی آتا ہے تو سیالکوٹ کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ ان نالوں پر تجاوزات ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میرا خیال ہے یہ ہمارے بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے، بلدیاتی ادارے مضبوط نہیں ہوں گے تو یہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں تباہی ہوئی، نارووال میں بھی تباہی ہوئی، پانی کے راستے میں جب تعمیرات ہوں گی تو پانی پھر اپنا راستہ خود بناتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کام سویلین اداروں کے کرنے والے ہیں، وہ ہماری فوج کر رہی ہے، پاک فوج نے بھارت کیخلاف جنگ جیتی اب قدرتی آفات سے لڑ رہی ہے۔ فوجی جوان عوام کی جانیں بچا رہے ہیں، محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…