اردو نیوز اپڈیٹس

سیلاب کی آفت پاکستان آرمی کے جوان فوری طور پر مصیبت زدہ عوام کی مدد کے لئے نکل پڑے

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ناگہاں بارشوں نے تباہی مچا دی تو پاکستان آرمی کے جوان فوری طور پر مصیبت زدہ عوام کی مدد کے لئے نکل پڑے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر انتہائی مختصر وقت میں 146 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور متعدد لاپتا ہو گئے۔ کئی مکانات منہدم ہوگئے اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ اص صورتحال مین مقامی انتظامیہ نے فوج کو مدد کے لئے طلب کیا، فوج کے جوانوں نے خیبر پختونخوا کے متعدد متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور بہت سے شہریوں کو نقصانات سے بچانے مین اپنا کردار ادا کیا۔
سوات اور باجوڑ سمیت سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جہاں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو بروقت بچایا جا سکے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں راشن اور ادویات کی فراہمی بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے یقینی بنائی جا رہی ہے۔ امدادی ٹیموں کی آمد پر مقامی آبادی نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے، جبکہ اہلِ علاقہ نے مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج کے بروقت اقدام کو سراہا۔ پاک فوج کی ٹیموں کے آتے ہی پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے گئے۔ تمام سیلاب زدگان کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

20 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

20 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

20 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

20 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

20 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

20 hours ago