اردو نیوز اپڈیٹس

چین اور روس ایران کو اہم انٹیلی جنس معاونت فراہم نہیں کر رہے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ روس اور چین کی جانب سے ایران کو اہم نوعیت کی انٹیلی جنس معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کے دوران ایران کے ساتھ جنگ کا موضوع بھی زیرِ بحث آیا۔ چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی کے ساتھ میری ملاقات شاندار رہی، میرے خیال میں ایران کے معاملے میں ان کی بہت محدود شمولیت ہے، وہ کسی حد تک شامل ہو سکتے ہیں، لیکن میرے نزدیک شمولیت کا مطلب فائرنگ یا براہِ راست فوجی کارروائی ہے، نہ کہ ایران کو چند معلومات فراہم کرنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے ہم بھی یہی کرتے ہیں، جب وہ کہتے ہیں کہ وہ ہم پر جاسوسی کر سکتے ہیں تو مجھے کہنا پڑتا ہے کہ ہم بھی ان پر جاسوسی کرتے ہیں، ممکن ہے ہم ان سے بہتر جاسوسی کرتے ہوں۔روس کے ایران کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ انہیں زیادہ معلومات دے رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے ایران پر فوجی حملوں کے آغاز سے ہی ایسی رپورٹس شائع ہو رہی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تہران کو اس کے اتحادی ممالک نے سیٹلائٹ معلومات فراہم کر کے ایرانی فوج کو امریکی فوجی اڈوں کے اہداف کے تعین میں مدد دی۔ امریکی صدر کا مزید کہا کہ دونوں ممالک ایران کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے خواہاں ہیں، میرے خیال میں وہ اس معاملے میں میری حمایت کرتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،…

15 minutes ago

وزیر اعظم کا چھوٹے کاروباری افراد کے لیے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان اور فراہمی کو تیز کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے…

17 minutes ago

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ…

21 minutes ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فنانسنگ پیکیج کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ اے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فنانسنگ پیکیج صوبوں…

24 minutes ago

مکہ دفاعی معاہدہ منظور ترک صدر نے دستخط کر دئیے

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے…

27 minutes ago

پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر…

36 minutes ago