اردو نیوز اپڈیٹس

سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین گاہ کو تباہ کردیا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین گاہ کو تباہ کردیا جائے گا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ افغانستان میں جس جگہ دہشتگرد ٹریننگ اور اسلحہ حاصل کرتے تھے ان کمین گاہوں کو اب تباہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اب وہاں سے کوئی کارروائی کرنے کے لیے ٹریننگ نہیں حاصل کرسکیں اور نہ پاکستان میں داخل ہوسکیں تاہم اگر کوئی کمین گاہ بچ گئی ہوگی تو اسے بھی تلاش کرکے تباہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور افواج نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین گاہ کو تباہ کردیا جائے گا۔ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ افغانستان کو بار بار وارننگ دی گئی اور آخری وارننگ 3 ہفتے قبل بنوں حملے کے بعد دی گئی تھی، کہا گیا کہ اب آپ فیصلہ کرلیں کہ آپ دہشتگردوں کے ساتھ کھڑے ہیں یا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد فیصلہ کرلیا تھا کہ اب اگر دراندازی ہوئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور پھر انہوں نے حرکت کی تو اس کا جواب بھرپور دیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

4 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

4 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

5 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

5 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

5 hours ago