اردو نیوز اپڈیٹس

سینیٹ اور قومی اسمبلی نے نیب ترمیمی بل منظور کر لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سینیٹ اور قومی اسمبلی نے نیب ترمیمی بل منظور کر لیا، بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن کی جاب سے ایوان میں سخت احتجاج کیا گیا۔نیب ترمیمی بل 2026 صدر مملکت کو اب دستخطوں کے لیے بھیجا جائے گا۔بل میں وفاقی حکومت کوچیئرمین نیب کی مدت میں مزید 3 سال توسیع کا اختیار دینے اور احتساب عدالتوں کے دائرہ اختیار میں اپیلوں کو شامل کرنے کی تجویز شامل ہے۔بل کے متن کے مطابق نیب مقدمات میں مالی حد ہر سال منہگائی کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی تجویز ہے ، پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے انفلیشن انڈیکس کے مطابق مالی حد مقرر ہوگی۔اس سے قبل سینیٹ اجلاس میں سینیٹر عبدالقادر اپنا نجی بل پیش کرنے کھڑے ہوئے تو انہوں نے کہا کہ میرا ایک اور بل ہے وہ میں ایوان میں ہیش کر رہا ہوں ، اسے فوری منظور کیا جائے ۔ انہوں نے نیب ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا تو اپوزیشن نے اجتجاج شروع کر دیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بل نہ ایجنڈے میں ہے اور نہ ہی اسے ضمنی ایجنڈے کے طور پر لایا گیا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بل پیش کرنے کی تحریک کو ایوان میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔بل میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین نیب کی مدت میں تین سال کی توسیع ہو سکے گی۔ نیب عدالت یا ہائی کورٹ کے پاس ضمانت دینے یا مجرم کو رہا کرنے کا اختیار ہو گا۔ نیب عدالت اور ہائی کورٹ ، کوڈ آف کرمنل پروسیجر کے سیکشن 439، 496، 497، اور 498 کے مجرم کی ضمانت کر سکتی ہے یا اسے بری کر سکتی ہے ۔بل میں کہا گیا ہے کہ مجرم یا چئیرمین نیب کی ہدایت پر پراسیکوٹر جنرل اکاونٹبلیٹی کورٹ یا ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کر سکے گا۔اس موقع پر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ ترمیم حکومت اور ان کے اتحادیوں کے فائدہ میں نہیں، یہ قانون آگے جا کر اپ کو کاٹے گا، یہ قانون سازی صرف ایک شخص عمران خان کے لیے کی جارہی ہے۔لیڈر آف ہاؤس اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی یاد کریں تو 50 سے زیادہ قانون سازی پی ٹی آئی نے جلد بازی میں کی تھیں۔ نیب والا پرائیویٹ ممبر بل ہے، اسے کسی نے پڑھا تک نہیں ہے۔ اگر نیب ترمیمی بل میں پی ٹی آئی کو مسئلہ ہے تو یہ بھی اس میں پرائیویٹ ڈے پر ترمیم لے آئیں۔اجلا س میں سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ چیئرمین نیب کو توسیع دینے کی بات ی جارہی ہے، موجودہ چیئرمین چند روز میں فارغ ہونے والے ہیں۔ پہلے چئیرمین نیب کی تقرری میں اپویشن کی رضا مندی ہوتی تھی۔ آج اپوزیشن چئیرمین نیب کی تقرری سے مائنس ہو گئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کے اظہار تشکر کے پیغام پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردِ عمل بھی آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل…

22 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کا اپنا…

22 hours ago

سعودی عرب پاکستانی ترک اور مصری وزرائے خارجہ کا انطالیہ میں اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گذشتہ روز…

22 hours ago

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پی ایم اے لانگ کورس اور ٹیکنیکل…

22 hours ago

ملک میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔ فی…

22 hours ago

پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنے…

22 hours ago