اردو نیوز اپڈیٹس

سیکیورٹی خدشات متحدہ عرب امارات میں کھلے میدانوں میں نمازِ عید پر پابندی

پاکستان نیوز پوائنٹ
متحدہ عرب امارات نے خطے کی صورت حال اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نمازِ عید کے اجتماعات کو روایتی طرز پر کھلے میدانوں کے بجائے مساجد تک محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور نے کہا ہے کہ ملک بھر میں رواں سال عیدالفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی۔اماراتی حکام کے مطابق یہ فیصلہ نمازیوں کی حفاظت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے. جس کے تحت اس سال روایتی طرز پر کھلے میدانوں کے بجائے صرف مخصوص مساجد میں نمازِ عید ادا کی جائے گی۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کی پابندی کریں اور نماز کی ادائیگی کے لیے بروقت مساجد پہنچیں. تاکہ انتظامات کو بہتر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی نماز کے اوقات کا بھی باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ساتوں امارات میں نمازِ عید صبح سویرے ادا کی جائے گی۔ابوظہبی میں عید الفطر کی نماز کے لیے صبح 6 بج کر 20 منٹ، دبئی میں 6 بج کر 18 منٹ، شارجہ اور عجمان میں 6 بج کر 16 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح ام القوین اور رأس الخیمہ میں نمازِ عید 6 بج کر 12 منٹ جبکہ فجیرہ میں 6 بج کر 10 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور کے مطابق عید کی نماز صرف منظور شدہ مساجد میں ہی ادا کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی ممکنہ تاریخ کے بارے میں فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے رواں سال عید جمعہ 20 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ روایتی طور پر چاند نظر آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

14 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

14 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

14 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

14 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

14 hours ago