پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ اور کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جب بھی پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے تو دہشت گرد ردعمل دیتے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی سے پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملتی ہے کہ دہشت گردوں کے روابط افغانستان میں ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں فورسز نے کئی حملے ناکام بنائے، سیکیورٹی فورسز نے افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے سرچ اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ درجنوں دہشت گرد، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کو حراست میں لیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…