اردو نیوز اپڈیٹس

شب معراج کو امت مسلمہ کو نماز کا تحفہ عطا کیا گیا صدر مملکت کا شب معراج پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے شب معراج کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا شب معراج کو امت مسلمہ کو نماز کا تحفہ عطا کیا گیا جو خالق اور بندے کے درمیان براہ راست اور مسلسل تعلق قائم کرتی ہے صدر مملکت نے کہا شبِ معراج کا بابرکت موقع پوری امت مسلمہ کےلئے روحانی بلندی، کامل ایمان اور الّلہ تعالیٰ کے قرب کی عظیم علامت ہے۔ اس مقدس رات الّلہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کو وہ عظیم الشان اعزاز عطا فرمایا جو انسانی فہم سے بالاتر ہے اور جو اہل ایمان کےلئے سرچشمۂ ہدایت بنا رہے گا۔
واقعۂ معراج ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ پختہ ایمان، صبر اور اطاعت کے ذریعے انسان بلند ترین اخلاقی اور روحانی درجات تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ آزمائشیں اور مشکلات عارضی ہوتی ہیں جبکہ الّلہ تعالیٰ کی رحمت اور نصرت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
شب معراج کو امت مسلمہ کو نماز کا تحفہ عطا کیا گیا جو خالق اور بندے کے درمیان براہ راست اور مسلسل تعلق قائم کرتی ہے۔ نماز محض عبادت نہیں بلکہ یہ نظم و ضبط، کردار سازی اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کا ذریعہ ہے جو ایک منصفانہ اور متوازن معاشرے کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پر میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ شب معراج کے پیغام کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائے تاکہ ہم برداشت، قانون کی بالادستی، سماجی انصاف اور انسانیت کےلئے ہمدردی کو فروغ دے سکیں۔ ہم میں سے ہر ایک کو ایک ایسی ریاست کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جہاں امن، صبر اور اخلاقی اقدار ہماری قومی شناخت ہوں۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا اور بالخصوص امت مسلمہ کو پیچیدہ فکری، سماجی اور انسانی چیلنجز کا سامنا ہے، شب معراج اتحاد، استقامت اور امید کا پیغام دیتی ہے۔ یہ بابرکت رات ہمیں یاد دلاتی ہے کہ مشترکہ چیلنجز سے صرف یکجہتی اور اخلاقی عزم کے ذریعے ہی نمٹا جاسکتا ہے۔میں الّلہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ پاکستان کو امن و سلامتی، قومی ہم آہنگی اور پائیدار ترقی عطا فرمائے اور ہمیں ایک مضبوط، باوقار اور فلاحی ریاست کے طور پر آگے بڑھنے کی توفیق دے۔ الّلہ تعالیٰ ہمیں شبِ معراج کے پیغام کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اسے آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Faisal Bukhari

Recent Posts

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

12 seconds ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

6 minutes ago

عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ یو اے ای سے گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات اور سویڈن کی مشترکہ کارروائی میں عالمی منی لانڈرنگ…

9 minutes ago

امریکا نے پھر حملہ کیا تو جواب ایسا ہوگا کہ دنیا حیران رہ جائے گی ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے…

11 minutes ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے والے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے بارے…

14 minutes ago

مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک معمر خاتون کو خاندان نے مردہ قرار دیا مگر…

17 minutes ago