اردو نیوز اپڈیٹس

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف لڑتا رہا ہے اس کے باوجود بھارت پاکستان پر الزام لگا رہا ہے شرم کی بات ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کرتا رہا، پہلگام واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، پاکستان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے، پاکستان اس واقعے میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود ہمیشہ دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، 70 ہزار پاکستانی دہشت گردی کے شکار رہے ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دہشت گردی کا نشانہ بنی، پاک فوج کے جوان اور سیاسی کارکن دہشت گردی کا نشانہ بنے ، اے پی ایس کا سانحہ ہوا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جتنی دہشت گردی پاکستان میں ہوئی اتنی بھارت میں نہیں ہوئی، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث رہا ہے، دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ ظلم کیا ہے، کشمیر میں معصوم عورتوں اور بچوں کو مارا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو مارا گیا ہے، اس پر بھارت خاموش کیوں ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، اس کی مثالیں پوری دنیا میں موجود ہیں، کینیڈا جیسا ملک اس دہشت گردی پر بول رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے یہ ڈرامہ خود رچایا ہے ، تاکہ پاکستان کے خلاف ماحول بنایا جائے، مودی سرکار اور بھارتی فوج پر جنگی جنون چڑھا ہوا ہے، سات لاکھ فوج موجود تھی کہاں تھی سیکیورٹی، یہ جعلی آپریشن بھارت نے شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی جنگی جنون کا شوق پورا کرے، بھارت کا مقابلہ 25 کروڑ عوام کے ساتھ ہے، پاکستان کی عوام بھارت کا منہ توڑ مقابلہ کرے گا، بھارت نے کچھ کیا تو وہ اس کی خود کشی ہوگی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی پروگرام دیا، اس وقت پاکستان کی پوری قوم کا بچہ بچہ جنگ کے لیئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے شرم ناک کردار ادا کیا، پاکستان کے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جواب دیا، عالمی برادری دیکھے کہ بھارت نے پاکستانی میڈیا کو بلاک کردیا ، بھارت ڈر اور خوف کے عالم میں ہے، بھارتی آرمی چیف کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، پاکستان گیدڑ بھبھکیوں سے نہیں ڈرتا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت نے معطل کیا ہے، یا تو سندھو میں پانی بہے گا یا بھارت کا خون بہے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امیر قطر کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کامیاب سفارتی کوششوں پر پاکستان کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے امریکا اور ایران…

10 minutes ago

بیلسٹک میزائل کا معاملہ مذاکراتی ایجنڈے کا کبھی حصہ نہیں تھا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل کے حوالے بلاخوف…

13 minutes ago

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت…

24 minutes ago

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے ہوگا دفترِ خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ دفترِ خارجہ پاکستان کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ…

28 minutes ago

آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس لیا تو مذاکرات ختم کردیں گے صدر ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس وصولی پر…

32 minutes ago

آبنائے ہرمز پر کوئی ملک ٹول یا فیس عائد نہیں کر سکتا مارکوروبیو

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے آبنائے ہرمز پر کوئی ملک…

36 minutes ago