اردو نیوز اپڈیٹس

شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن خطرناک کمانڈر سمیت 10 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
شمالی وزیرستان علاقے ٹنگ کلی( دتہ خیل) میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا .جس میں 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں. جس کے پیش نظر 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی گئی۔16 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے ان دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا. جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا. اس بھرپور کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی علاقے میں امن دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے.سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنۃ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی علاقے میں امن دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے.عوام اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 4 روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم واصل کئے جا چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت عوام اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز اور مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ دریں اثناسیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں فتنۃ الخوارج کی سیکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں سول آبادی میں لے جاکر دھماکے سے اڑانا تھا. سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔واقعے میں سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا. یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ گزشتہ روز ہی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 13 سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم ’الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 18 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ تیسری جھڑپ ضلع بنوں میں ہوئی تھی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

2 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

2 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

2 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

2 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

3 hours ago