اردو نیوز اپڈیٹس

شہدائے پولیس کی جرأت اور قربانیاں قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں صدرِ مملکت آصف زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس کی جرأت اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور غیر ملکی سرپرستوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گرد اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ناکام بنایا، شہریوں کےتحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لیے پولیس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔صدر زرداری کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان پولیس کی بہادری پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ کے صبر و استقامت کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمے داری ہے، پولیس کے اداروں کو مزید مضبوط اور جدید بنانے کے لیے بہتر تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

13 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

13 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

13 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

13 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

13 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

14 hours ago