پاکستان نیوز پوائنٹ
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات ایران اور عراق کے پانچ بڑے شہروں میں ہوں گی، تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز تہران کے گرینڈ مصلیٰ میں عوام کو آخری دیدار کا موقع دیا جائے گا، پیر کو تہران میں مرکزی جنازے کا جلوس نکالا جائے گا۔مرکزی جنازے کے جلوس کے بعد میت کو قم سے عراقی شہر نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، 9 جولائی کو شہید سپریم لیڈر کی ان کے آبائی شہر مشہد میں تدفین ہوگی۔شہید سپریم لیڈر کی تعزیتی تقریبات اور جنازے میں ایک کروڑ 50 لاکھ سے 2 کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے، سکیورٹی کے لیے ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔روس، چین اور پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کے اعلیٰ حکام کی جنازے میں شرکت متوقع ہے، 90 ممالک کے مذہبی رہنما بھی شہید سپریم لیڈر کے جنازے میں شرکت کریں گے۔ترجمان ایرانی مسلح افواج بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ غیر ملکی رہنماؤں اور مذہبی شخصیات کی آمد کے پیش نظر فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔محمد اکرمینیا نے کہا کہ بری، بحری اور فضائی افواج نے ملکی سرحدوں پر اپنی تعیناتی اور گشت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، فضائی دفاعی نظام بھی مسلسل ایرانی فضائی حدود کی نگرانی کر رہا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت…
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پمز ہسپتال…
پاکستان نیوز پوائنٹ سانحہ پمز ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت…