اردو نیوز اپڈیٹس

امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارت خانے کی تعمیر کیلئے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ امریکہ بیت المقدس کو یہودی عوام کا ابدی، تاریخی اور مستقل دارالحکومت تسلیم کرتا ہے، امریکہ بیت المقدس میں نئے اور مستقل سفارت خانے کی تعمیر کرے گا جو اسرائیل میں امریکی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔اسرائیل کے وزیر خارجہ گدعون ساعر نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ناقابل شکست اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے دورِ صدارت کے دوران دسمبر 2017ء میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر چکے ہیں، بیت المقدس اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سب سے متنازع علاقہ شمار ہوتا ہے۔فلسطینی مشرقی بیت المقدس کو مستقبل کی آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دیتے ہیں جبکہ اسرائیل پورے بیت المقدس پر اپنا دعویٰ رکھتا ہے۔اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم عدالہ نے مجوزہ سفارت خانے کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ایک گہری تاریخی نا انصافی کو قانونی حیثیت دیتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک بھر میں رحمت اللعالمین خاتمُ النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت…

21 hours ago

سانحہ پمز ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی…

21 hours ago

پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری عہدے سے ہٹا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی…

21 hours ago

جامع تحقیقات کی جائیں گی بچوں کی حفاظت ہر حال میں اولین ترجیح ہونی چاہیےاسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پمز ہسپتال…

22 hours ago

سب سے پہلے خود کو احتساب کیلیے پیش کرتا ہوں کوتاہی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ سانحہ پمز ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب…

22 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت…

22 hours ago