پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر تبالۂ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان 77 سالہ سفارتی تعلقات کو وسیع تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ صدرِ مملکت نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعمیرات، زراعت، کان کنی اور آئی ٹی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبالۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا۔ علاوہ ازیں صدرِ پاکستان اور مصری وزیرِ خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…