اردو نیوز اپڈیٹس

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اقلیتوں کے قومی دن پر کہا ہے کہ اقلیتوں کی خدمات پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
اپنے خصوصی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ آج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور قومی ہم آہنگی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، آج کا دن قائداعظم کے اس وژن کی یاد دہانی کراتا ہے جس میں ہر شہری کو برابری اور باہمی احترام کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتی برادریوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اقلیتوں نے مسلح افواج، عدلیہ، سول سروسز، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں شاندار خدمات انجام دی ہیں، اقلیتوں کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئینِ پاکستان بلاتفریق تمام شہریوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، آئین اقلیتوں کے سیاسی، معاشی، مذہبی، سماجی اور ثقافتی حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے، اقلیتی طلبہ کو وظائف اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، بھائی چارے، ہم آہنگی اور یکجہتی کے ذریعے خوشحال پاکستان تشکیل دیں گے۔
صدر مملکت نے بتایا کہ 2009 میں پہلی مدتِ صدارت کے دوران 11 اگست کو اقلیتوں کا دن قرار دیا تھا، بین المذاہب مکالمے کو فروغ دیں گے اور قومی زندگی میں اقلیتوں کی بامعنی شرکت کو یقینی بنائیں گے،اقلیتوں کو بااختیار بنانے، ترقی اور فلاح کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

6 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

6 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

6 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

7 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

7 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

7 hours ago