اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا اورچین نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر 100 فیصد سے زائد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو ایک بار پھر 90 روز کے لیے ملتوی کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا اورچین نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر 100 فیصد سے زائد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو ایک بار پھر 90 روز کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال کے آغاز میں ایک دوسرے کی مصنوعات پر اعلان کردہ اضافی ٹیرف کا اطلاق مزید 90 دنوں کے لیے معطل کر دیا جائے گا۔دونوں فریقوں نے گزشتہ ماہ ہونے والے مذاکرات کو تعمیری قرار دیا تھا، چین کے مذاکرات کار نے اس وقت کہا تھا کہ دونوں ممالک اس ٹیرف کے اطلاق کو ملتوی کرنے پر زور دیں گے جبکہ امریکی حکام نے کہا تھا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حتمی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔اب ٹرمپ نے ٹیرف معطلی میں توسیع کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔اس کا مطلب ہے کہ واشنگٹن فی الحال چینی سامان پر 145 فیصد محصولات عائد نہیں کرے گا جبکہ دوسری جانب بیجنگ نے بھی امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف کا نفاذ موخر کر دیا ہے۔معاہدے کے تحت امریکہ چینی درآمدات پر 30 فیصد محصولات برقرار رکھے گا جبکہ چین میں امریکی اشیا پر 10 فیصد ٹیرف رہے گا۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس توسیع سے تجارتی عدم توازن کو دور کرنے اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کے بارے میں بات چیت کے لیے مزید وقت ملے گا۔امریکا کا کہنا ہے کہ 2024 میں چین کے ساتھ اس کا تجارتی خسارہ 300 ارب ڈالر کے قریب تھا جو کہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، بات چیت کا مقصد امریکی برآمد کنندگان کی چین تک رسائی کو بڑھانا اور قومی سلامتی اور اقتصادی مسائل کو حل کرنا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

6 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

6 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

6 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

6 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

6 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

6 hours ago