اردو نیوز اپڈیٹس

صدر آصف علی زرداری آج وفد کے ہمراہ بحرین کے دورے پر روانہ ہونگے

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر آصف علی زرداری آج سے سولہ جنوری تک وفد کے ہمراہ بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ اس دوران صدر آصف زرداری بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی ولی عہد و وزیر اعظم بحرین شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں باہمی دلچسپی کے موضوعات شامل ہوں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور برادر خلیجی ملک بحرین کے درمیان طویل عرصے سے قائم تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تجارت و اقتصادی شراکت داری، دفاع و سلامتی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کے مواقع کو وسعت دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

9 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

9 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

9 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

9 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

9 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

9 hours ago