پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو نیپال کے قومی دن اور یوم دستور کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام اپنے خط میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور خیرسگالی پر مبنی دیرینہ اور خوشگوار تعلقات استوار ہیں جنہیں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتوں سے مزید تقویت ملتی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اوراس کے ساتھ دوطرفہ، سارک اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان دوستانہ تعلقات دونوں ممالک اور ان کے عوام کے باہمی مفاد میں آئندہ برسوں میں مزید گہرے اور وسعت پذیر رہیں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ کیوبا میں بجلی کا قومی نظام ایک بار پھر مکمل طور پر…