اردو نیوز اپڈیٹس

صدر اور وزیراعظم کا امن دشمنوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ان کامیاب آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 18 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

5 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

5 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

5 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

5 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

5 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

5 hours ago