اردو نیوز اپڈیٹس

صدر وزیراعظم کا شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ایک بے گناہ خاتون کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار اور قومی خدمت کی روشن مثال ہے۔انہوں نے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہا کہ اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر اس نوعیت کا واقعہ تشویش کا باعث ہے، ایسے واقعات کی مکمل روک تھام کو یقینی بنانا ضروری ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک خاتون کی جان و عزت کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بے مثال جرأت، بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پوری قوم شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

23 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

23 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

23 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

23 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

23 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

23 hours ago