پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تازہ دھمکی پر ایران نے بھی سخت ردعمل دیا ہے جس سے فریقین کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ میں امریکا کے وہم میں مبتلا صدر سے مخاطب ہوں جنھوں نے 9 کروڑ 10 لاکھ ایرانیوں کو دھمکیاں دی ہیں۔محمد باقر ذوالقدر نے صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ ایرانی عوام سے احترام کے ساتھ بات کریں ورنہ ہم بھی آپ کو دوسری زبان میں بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں لیکن اس کا نتیجہ امریکا کے لیے ناکامی، مایوسی اور بالآخر مذاکرات اور جنگ بندی کی درخواست کی صورت میں نکلا تھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…