اردو نیوز اپڈیٹس

صدر وزیراعظم کی امریکہ کے 250 یوم آزادی پر مبارکباد ٹرمپ کو دورہ کی دعوت

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ 250 ویں یوم آزادی پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکہ کے یومِ آزادی پرامریکی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی ۔صدرزرداری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ امریکا آزادی، جمہوریت اورمساوی مواقع جیسی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور گزشتہ اڑھائی سو برس کے دوران امریکی عوام کی کامیابیوں نے دنیا کی ترقی میں نمایاں حصہ ڈالا ہے۔ صدرزرداری نےتوانائی، تجارت، دفاع اوردیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پرزور دیتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، انہوں نے گزشتہ سال مئی میں دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا اور ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان پر امریکہ کے اعتماد کا بھی خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اپکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ صدرٹرمپ اورریاست ہائے متحدہ امریکہ کےعوام کوامریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پردلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان اس شاندار سنگِ میل کی خوشی میں امریکہ کے ساتھ شریک ہے اورآزادی، ثابت قدمی اورجمہوریت جیسی دیرپا اقدارکوخراجِ تحسین پیش کرتا ہے،دونوں ممالک کے درمیان سات دہائیوں سے زائد عرصے پرمحیط شراکت داری قائم ہے، جسے پاکستانی نژاد امریکی برادری کی گراں قدر خدمات نے مزید مضبوط بنایا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے صدر ٹرمپ کے اہم کردارکو تسلیم کرتے ہیں اوراس کی قدر کرتے ہیں، جس نے ممکنہ طور پر تباہ کن جنگ کو روکنے میں مدد دی اور کروڑوں انسانوں کی جانیں بچانے میں کردارادا کیا، اسی طرح دنیا بھرمیں کئی بڑے تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مستقل کوششیں بھی قابلِ تحسین ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز سانحہ وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز سانحہ سے متعلق اعلیٰ سطح…

3 hours ago

فیلڈ مارشل کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس…

3 hours ago

سندھ طاس محض ایک معاہدہ نہیں قانونی فریم ورک ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ…

3 hours ago

محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کااچانک دورہ امیگریشن پراسیس کا تفصیلی معائنہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا…

3 hours ago

بجلی صارفین ہوشیار ستمبر کے بلوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا نیپرا…

3 hours ago

دنیا کی پہلی سولر ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ براعظم…

3 hours ago