اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرلیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرلیں۔ وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے تحت اصلاحاتی عملدرآمد کمیٹی دسمبر2024 میں قائم کی گئی تھی، اصلاحاتی عملدرآمد کمیٹی میں وزارتِ دفاع، بحری اور لاجسٹکس شعبوں بشمول این ایل سی کے ماہرین اور دیگرمتعلقہ اداروں کے نمائندگان شامل تھے۔ ٹاسک فورس نے بحری شعبے میں مجموعی طور پر 99 اصلاحات کی سفارشات پیش کی تھیں،کمیٹی نے بندرگاہوں کے ماسٹر پلان، جہاز رانی، جہاز سازی، شپ ری سائیکلنگ اور ماہی گیری سے متعلق اصلاحات پر عملدرآمد کا آغاز کیا۔ ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں اصلاحاتی عملدرآمد کمیٹی نے 99 میں سے 85 ایکشن پوائنٹس مکمل کر لیے ہیں، دیگر 14 نکات میں سے 11 تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ 3 پر طویل المدتی حکمتِ عملی کے تحت کام جاری ہے۔ تکمیل شدہ اصلاحات میں قومی بندرگاہوں کے ماسٹر پلان کی تیاری، یکساں پورٹ ٹیرف کا نفاذ اور ٹرانزٹ تجارت شامل ہیں۔ اصلاحات میں بندرگاہوں کی استعداد میں اضافہ، اقتصادی زونز کی نگرانی کیلئے جدید نظام، کراچی پورٹ کی اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ اصلاحات میں ٹرانس شپمنٹ اور بنکرنگ کیلئے کسٹم رولز کیساتھ ساتھ مقامی جہاز سازی و مرمت کے نظام کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔ صوبائی سطح پر ماہی گیری کے فروغ کیلئے پانچ سالہ منصوبہ کو حتمی شکل دی گئی جبکہ 8 سال بعد جہازوں کی ری سائیکلنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اصلاحات کے باعث بندرگاہوں کی ڈریجنگ میں خود انحصاری کی جانب اہم قدم کے طور پر نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز کا قیام عمل میں لایا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز سانحہ وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز سانحہ سے متعلق اعلیٰ سطح…

2 hours ago

فیلڈ مارشل کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس…

2 hours ago

سندھ طاس محض ایک معاہدہ نہیں قانونی فریم ورک ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ…

2 hours ago

محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کااچانک دورہ امیگریشن پراسیس کا تفصیلی معائنہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا…

2 hours ago

بجلی صارفین ہوشیار ستمبر کے بلوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا نیپرا…

2 hours ago

دنیا کی پہلی سولر ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ براعظم…

2 hours ago