اردو نیوز اپڈیٹس

صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان ایران کا سخت ردِ عمل

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کی نگرانی سنبھال سکتا ہے اور اس اہم بحری گزرگاہ کی حفاظت کے بدلے اسے مالی معاوضہ ملنا چاہیے، جب کہ ایران کے عسکری ہیڈکوارٹر خاتم الانبیا نے صدر ٹرمپ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام میں کسی بھی قسم کی امریکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’فاکس نیوز‘ کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کو محفوظ رکھیں گے اور ممکن ہے اسے ہم ہی چلائیں۔ ہم اس آبنائے کے نگہبان بن جائیں گے، شاید اسے گارڈین اینجل آف دی اسٹریٹ کہیں اور اس کے لیے ہمیں معاوضہ ملنا چاہیے۔صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کی حفاظت کے بدلے بہت زیادہ رقم حاصل کرے گا۔ ان کے بقول دیگر ممالک بہت خوش حال ہیں، وہ ہمارے ساتھ ہیں اور ہم سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ ہم یہ سب کچھ مفت میں کریں۔’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی فوج اور ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فاکس نیوز کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا نے گزشتہ رات ایرانی فوجی سازوسامان کو شدید نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے بیشتر عسکری آلات تباہ ہو چکے ہیں اور امریکی کارروائیوں میں فضائی دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔امریکی صدرکے بقول، جب بھی وہ ڈرون بھیجتے ہیں، ہم انہیں بہت سخت جواب دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک معاہدہ موجود تھا. لیکن ایران نے اسے توڑ دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ معاہدے توڑتے ہیں. اس لیے ہم انہیں بہت سخت نشانہ بنائیں گے اور ہم آبنائے کو اپنے پاس رکھیں گے اور ممکن ہے اسے ہم ہی چلائیںدوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے سے متعلق بیان پر ایرانی عسکری ہیڈکوارٹر ’خاتم الانبیا‘ نے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ یہ ردِ عمل ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا .جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز کی نگرانی سنبھال سکتا ہے اور ممکن ہے اس کے انتظامی امور بھی چلائے۔ایرانی خبر رساں ادارے ’تسنیم‘ کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا کہ تہران آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام میں کسی بھی قسم کی امریکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا اور امریکا کو اس اہم آبی گزرگاہ پر کنٹرول حاصل کرنے کی نہ اجازت دی جائے گی اور نہ ہی دی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکا کی ’بار بار کی مہم جوئی‘ نے خطے کی سلامتی، بین الاقوامی تجارت اور تیل بردار و تجارتی جہازوں کی آمدورفت کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ایرانی عسکری حکام نے خبردار کیا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کا عسکری یا لاجسٹک تعاون ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے خلاف جنگی اقدام تصور کیا جائے گا اور اگر تنازع مزید پھیلا تو اس کے اثرات پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے نواز شریف بھی ہمراہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم…

3 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید…

3 hours ago

خواتین کے لیے اپنا روزگار پروگرام میرا خواب ہے مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےخواتین کے لیے ’ اپنا روزگار…

3 hours ago

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری فتنہ الہندوستان کے مزید 8 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی)…

4 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ…

4 hours ago

سعودی عرب کا اوور اسٹے پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ویزے کی مدت ختم ہونے کے…

4 hours ago