اردو نیوز اپڈیٹس

برطانیہ کا ایران کی پاسدارانِ انقلاب پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے اسے کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ برطانوی وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ اقدام غیر ملکی ریاستوں کی سرپرستی میں ہونے والی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے متعارف کرائی جانے والی ہنگامی قانون سازی کے تحت کیا جا رہا ہے۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ ساتھ اسلامک موومنٹ آف کمپینینز آف دی رائٹ اور روس سے منسلک جی آر یو والنٹیئر کور کو بھی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اگر رواں ہفتے کے اختتام پر برطانوی پارلیمنٹ اس فیصلے کی منظوری دے دیتی ہے تو ان تنظیموں سے وابستہ یا ان کی جانب سے تخریب کاری، بشمول آتش زنی، میں ملوث افراد کو عمر قید تک کی سزا سنائی جا سکے گی۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی بھی ایسی غیر ملکی قوت کو برطانیہ میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی جو ملک میں خوف، تشدد یا تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کرے۔ ان کے بقول برطانیہ اپنی سرزمین کو ایسی کارروائیوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دے گا۔برطانوی وزارتِ داخلہ کے مطابق نئی قانون سازی سے ریاستی پشت پناہی رکھنے والے خطرات سے نمٹنے کی حکومتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کے لیے مزید اختیارات حاصل ہوں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نئی قانونی شقوں کے تحت ان تنظیموں کی حمایت یا معاونت بھی جرم تصور ہوگی، جس پر 14 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔حکام کے مطابق اس اقدام سے ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی آسان ہو جائے گی جو ان گروہوں کے ساتھ تعاون کرتے پائے جائیں گے، جبکہ انہیں طویل مدت تک جیل بھیجنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ برطانوی حکومت نے یاد دلایا کہ وہ اس سے قبل بھی ایران کے خلاف متعدد سخت پابندیاں عائد کر چکی ہے، جن میں پاسدارانِ انقلاب پر مکمل پابندیاں اور ایران سے منسلک 550 سے زائد افراد اور اداروں پر پابندیوں کا نفاذ شامل ہے۔وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ ان تینوں تنظیموں کے لیے کام کرنے والے افراد کو تلاش کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ملک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ دوسری جانب برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ملک کے اندر اور بیرونِ ملک ہر ضروری قدم اٹھائے گی

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

8 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

8 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

8 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

8 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

8 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago