اردو نیوز اپڈیٹس

صدر ٹرمپ کی عمان کو دھمکی پر ایران بھڑک اٹھا بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عمان کو دی گئی مبینہ دھمکی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے عمان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ عمان خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور اسے دھمکیاں دینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ایران نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عمان کو دی گئی مبینہ دھمکی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے عمان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ عمان خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور اسے دھمکیاں دینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیان کے بعد عمان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے امریکی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ تہران، عمان کے ساتھ کھڑا ہے اور امریکی حکام کی جانب سے ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے خلاف دھمکی آمیز بیانات ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی اقوام متحدہ کے رکن ملک کو ’تباہ کرنے‘ کی دھمکی دینا، جو ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہا ہو، نہ صرف طاقت کے استعمال یا دھمکی کی ممانعت کے اصول کی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی تعلقات میں بدمعاشی اور قانون شکنی کو معمول بنانے کی خطرناک علامت بھی ہے۔یہ ردعمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز ’سب کے لیے کھلی رہے گی‘ اور امریکا اس پر نظر رکھے گا۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اگر عمان نے ایران کے ساتھ مل کر اس اہم آبی گزرگاہ پر کنٹرول کے معاملے میں تعاون کیا تو امریکا عمان کو ’تباہ‘ کر دے گا۔رپورٹس کے مطابق ایران نے فروری کے آخر میں شروع ہونے والی امریکا-اسرائیل جنگ کے بعد آبنائے ہرمز میں آمدورفت محدود کردی تھی۔ بعد ازاں اپریل کے اوائل میں پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی کے بعد صورتحال میں کچھ نرمی آئی۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے تمام جہازوں کو گزرنے کی اجازت ہے تاہم واشنگٹن، تل ابیب حکومت اور ان سے منسلک اداروں کے جہازوں پر پابندیاں برقرار ہیں۔اسماعیل بقائی نے جنوبی ایرانی بندرگاہی شہر بندر عباس پر امریکی فوجی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی حملہ آوروں کا احتساب یقینی بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے، جن میں خلیج فارس اور بین الاقوامی سمندری حدود میں تجارتی جہازوں پر حملے اور ایران کے جنوبی علاقوں پر فضائی کارروائیاں شامل ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

14 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

14 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

14 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

14 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

14 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

14 hours ago