اردو نیوز اپڈیٹس

صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔
وزیر اعظم نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ پیکج کے تحت صنعتوں، کسانوں کو آئندہ 3 سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے صنعتی اور زرعی شعبے کے ماہرین، کاروباری برادری اور وفد سے ملاقات میں کہا کہ اگر صنعت و زراعت ترقی کریں گی تو ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات ملے گی اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور بہتر حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کے اشارے مثبت سمت میں جا رہے ہیں. تاہم ہمیں مل کر مزید محنت کرنی ہو گی .تاکہ ملک کی معیشتی خودمختاری جلد حاصل کی جا سکے۔وزیرِ اعظم نے بتایا کہ روشن معیشت بجلی پیکیج کے تحت صنعتی شعبے کو 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی رعایتی قیمت پر بجلی فراہم کی جائے گی، جو اس وقت 34 روپے فی یونٹ ہے۔ اسی طرح زرعی شعبے کو بھی فی یونٹ بجلی کی قیمت 38 روپے سے کم کرکے یہی نرخ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ رعایتی بجلی پیکیج پورے تین سالوں یعنی نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک جاری رہے گا. جس سے صنعتوں اور کسانوں کو اضافی یونٹس رعایتی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ اس پیکیج کے تحت دی جانے والی بجلی کا بوجھ نہ تو گھریلو صارفین پر ڈالا جائے گا اور نہ ہی دیگر شعبوں پر۔ انہوں نے وزیر بجلی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی اس منصوبہ بندی اور پیکیج کی تیاری میں نمایاں کوششوں کو سراہا۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے صنعت و زراعت کی ترقی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور صنعتی و زرعی شعبے کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال موسم سرما میں دیے گئے بجلی پیکیج کے تحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی تھی. جس کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ روانہ رہا، برآمدات میں اضافہ ہوا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی بحران سے نکل کر معاشی استحکام کی طرف بڑھنا آسان نہیں تھا، مگر حکومت اور معاشی ٹیم کی محنت اور عوامی تعاون کی بدولت یہ ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر پالیسیاں اور یکجہتی سے پاکستان جلد اپنی معاشی خودمختاری حاصل کرے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

14 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

14 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

14 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

14 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

14 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

14 hours ago