اردو نیوز اپڈیٹس

صوابی کلاؤڈ برسٹ کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل 41 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ کے بعد پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال میں تین روز تک جاری رہنے والا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر صوابی نصر اللہ خان کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث دو دیہی علاقوں، ڈالوڑی اور سرکوی، میں شدید جانی نقصان ہوا.ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈالوڑی اور سرکوی میں اچانک ہونے والے کلاؤڈ برسٹ سے آنے والے سیلابی ریلے نے 20 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچایا، جن کے ملبے تلے 41 افراد دب گئے تھے۔ریسکیو ٹیموں نے مسلسل تین دن تک آپریشن جاری رکھا اور تمام لاشوں کو ملبے سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈالوڑی گاؤں سے 37 افراد کی لاشیں جبکہ سرکوی گاؤں سے 4 لاشیں نکالی گئیں. تمام جاں بحق افراد کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نصر اللہ خان نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کا دائرہ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہےاور اب متاثرہ خاندانوں کو امداد اور بحالی کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ، مقامی رضاکاروں اور پاکستان آرمی نے مشترکہ طور پر اس مشکل اور حساس مشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران علاقے میں مشکل جغرافیائی حالات، مسلسل بارش اور کیچڑ نے امدادی سرگرمیوں کو خاصا پیچیدہ بنا دیا تھا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیرمعمولی قدرتی آفت تھی. جس نے ایک ہی وقت میں درجنوں خاندانوں کو متاثر کیا۔ ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…

2 hours ago

محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…

2 hours ago

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…

2 hours ago

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…

2 hours ago

عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…

2 hours ago